گنے کے کاشتکاروں کو محنت کا مناسب حق دلانا حکومت کا نصب العین ہے، وزیر مملکت برا ئے ہاؤسنگ

پنجاب حکومت نے گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کا جائز حق دلانے کیلئے گنے کی قیمت 180روپے فی من مقرر کی ، ڈاکٹر شبیر علی قریشی ․ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ گنے کے ریٹ 180روپے فی من پر ہر صورت عمل کروائے گی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور

ہفتہ 29 دسمبر 2018 21:08

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برا ئے ہاؤسنگ ڈاکٹر شبیر علی قریشی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے فاطمہ شوگر ملز اور شیخو شوگر ملز سنانواں کے دورہ پر شوگر ملز اور کسانوں کے معاملات کا موقعہ پر معائنہ کیا اور مختلف معاملات پر احکامات صادر کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام مہتاب،شوگر ملز کے افسران،کسانوں کے نمائندے اور کاشتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر قریشی نے کہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی سال بھر کی محنت و مشقت کا مناسب حق دلانا ہماری حکومت کا نصب العین ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غریب کسانوں کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی. غریب کسانوں کا معاشی استحصال کرنے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے اس سیزن میں گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کا جائز حق دلانے کے لئے گنے کی قیمت 180روپے فی من مقرر کی ہے اس قیمت پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اس قیمت سے کم قیمت پر گنا خریدنے والی شوگر ملز اور بروکرز حضرات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شوگر ملز کو پابند کیا گیا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی 15دن کے اندر یقینی بنائیں. وزن کرتے ہوئے گنے کی کٹوتی نہ کی جائے ، انہوں نے کہا کہ بروکری کے سسٹم کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی، تاکہ کسانوں کو بروکر مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے بچایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ گنے کے ریٹ 180روپے فی من پر ہر صورت عمل کروائے گی، 180روپے فی من ادائیگی نہ کرنے والے ملز مالکان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ ہی. گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے ، ملز مالکان ایسے اقدامات کریں کہ گنے کے کاشتکاروں کو کوئی گلہ نہ ہو. انہوں نے حکم دیا کہ غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور کم قیمت پر گنا خریدنے والے بروکروں کے خلاف پرچے درج کئے جائیں .ملز مالکان کسانوں کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو پرمٹ نہ دے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو شوگر ملز انڈسٹری بھی ترقی کرے گی. انہوں نے کہا کہ جس کسان سے مقرر کردہ نرخ سے کم گنا خریدا جائے وہ فوری طور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں