سرگودھا،پنجاب بھرکے تحصیلداروں‘ نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں کے سروس ریکارڈ کی رپورٹ طلب

جمعرات 10 جنوری 2019 20:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2019ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھرکے تحصیلداروں‘ نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں کے سروس ریکارڈ کی رپورٹ طلب کر لی ہے‘ ذرائع کے مطابق مقبوضہ سرکاری زمینیں و املاک واگزار کروانے کی حالیہ حکومتی کاروائی کی چھان بین کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحصیلداروں اور ان کے ماتحت عملے نے افسران کی ملی بھگت اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے ڈویژن بھر کے مختلف مقامات پر سرکاری اراضی اپنے اور منظور نظر افراد کے نام الاٹ کروا ئی ‘ جس کے شواہد ملنے پر حکومت نے جاری مراسلے میں مذکورہ ملازمین کی سروس ریکارڈ کی رپورٹ اور ان کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکی

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں