وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری سے جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیوکی ملاقات،

کوریا میں پاکستانی ورکرز کے کوٹے میں اضافے پر اتفاق

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیونے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی کوریا اور پاکستان نے کوریا میں پاکستانی ورکرز کے کوٹے میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ گزشتہ سال صرف 700 پاکستانی ورکرز جنوبی کوریا گئے، ،اس سال یہ تعداد بڑھانے پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے دنیا بھر میں کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پچھلے ادوار میں پاکستانی افرادی قوت کا کوٹہ بڑھانے پر کام نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ،کوریا کے سفیر نے سیاحت کے شعبے میں بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ثقافتی ورثہ جنوبی کوریائی سیاحوں کے لئے مذہبی نقطہ نظر کے لحاظ سے اہم ہے۔ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے، سیاحت بڑھانے کے لیے وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کام کر رہی ہے ، سیاحتی مقامات تک جلد رسائی کیلئے سڑکوں کے نیٹ ورک کوبہتر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں