دیر بالا ،نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ،پانچ زخمی

پیر 18 فروری 2019 18:27

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دیر بالا کے علاقہ نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگر ہ منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں