سندر ‘کیمیکل گودام میں آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی

منگل 9 اپریل 2019 00:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) سندر میں کیمیکل گودام کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان نہ ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے اسلام نگر میں کیمیکل گودام اچانک آگ پھڑک اٴْٹھی، آگ کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ کیمیکل گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا، جس کے باعث رہائشیوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں