سیالکوٹ، کوٹلی باوافقیر چند مرالہ راوی لنک نہر سے نوجوان کی نعش برآمد

جمعرات 11 اپریل 2019 00:02

سیالکوٹ10اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) تھانہ صدر کے علاقہ کوٹلی باوافقیر چند مرالہ راوی لنک نہر سے نوجوان کی نعش برآمد۔

(جاری ہے)

ریسکیواور پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پسرورکے علاقہ کوٹلی باوافقیر چند مرالہ راوی لنک نہر سے نوجوان کی نعش برآمدہوئی جس کی شناخت عامر ولد شریف سکنہ عدالت گڑھا سیالکوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان پانچ روز قبل گھر سے غائب ہوا تھا۔ نعش آج برآمد ہوئی ہے۔تھانہ صدر پسرور پولیس کے مطابق نوجوان نے گھر والوں سے جھگڑا کر کے تھانہ موترہ کے علاقہ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔ لیکن نعش آج پسرور کے علاقہ سے برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں