عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر شکیل احمد

ڈاکٹرز ،پیرامیڈکس سٹاف سمیت دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کریں،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹرز ،پیرامیڈکس سٹاف سمیت دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد نے گذشتہ رات تحصیل شاہکوٹ کے بنیادی مرکز صحت مرڑ41 کے اچانک دورے کے دوران کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر شکیل احمد نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اورہسپتال کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔

ہسپتال میں مریضوں کے وارڈ میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا انہوں نے بنیادی ہیلتھ سنٹر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز،سیکورٹی گارڈر اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے سی او ہیلتھ اتھارٹی نے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا اس موقع پر انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے سرپرائز دورے کے دوران ادویات کے اسٹاک اور عملے کی حاضری کو باقاعدہ چیک کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ کے تمام مراکز صحت میں عملہ کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر ہونے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں