وزیراعظم عمران خان ہر پاکستانی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں‘طاہر چیمہ

ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا‘رہنماء تحریک انصاف

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:37

ننکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر پاکستانی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھاپاکستان کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہوں اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات آئندہ پانچ سالوں میں دکھائی دیں گے اور پنجاب کا کوئی مستحکم بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

سکولوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے انتخابی منشور کا حصہ ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور ملکی استحکام پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے جس کے لئے ہماری حکومت دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو اور کوئی عوامی پیسہ لوٹ نہ سکے۔ ہر مرد وخواتین کو یکساں انصاف میسر آئے اور جو وعدے ہم کر رہے ہیں وہ ضرور پورے کریں گے۔

طاہہ چیمہ نے مزیدکہا ماضی کے حکمران نہیں چاہتے تھے کہ آپ کے بچے انجینئر اور ڈاکٹر بنیں، ہم یہاں عالمی معیار کی یورنیورسٹی کے قیام کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خلوص نیت کے ساتھ آپ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ ماضی کے یہاں کے منتخب نمائندوں نے آپ کے علاقے کو وہ سہولیات فراہم نہیں کیں جو آپ کا بنیادی حق تھا اور یہاں کے عوام کو بنیادی حقوق دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں