بابا گرونانک کی 550ویں جنم دن کی مناسبت سے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ

دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے، اعجاز شاہ کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بابا گرونانک کی 550ویں جنم دن کی مناسبت سے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، سیاسی درجہ حرارت نارمل ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں