ننکانہ صاحب پرانی بچھائی ہوئی تارکول اور بجری کو اکھاڑنے کے بجائے اس پر ہی پتھر ڈالنا شروع کر دیاگیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:45

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ننکانہ صاحب پرانی بچھائی ہوئی تارکول اور بجری کو اکھاڑنے کے بجائے اس پر ہی پتھر ڈالنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر انسدادِ منشیات بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ کی خصوصی کاوشوں سے منظور ہونے والی ننکانہ بچیانہ روڈ پر تعمیر کا کام جاری ہے مگر ٹھیکیدار نے پہلے سے بنی ہوئی سڑک پر سے پرانی بچھائی ہوئی تارکول اور بجری کو اکھاڑنے کی بجائے اس پر ہی پتھر ڈالنا شروع کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں نئی بننے والی سڑک پختہ اور مضبوط نہیں بنے گی اور بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو جائے گی۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی حکام کو چاہیئے کہ اس کا نوٹس لے کر ٹھیکیدار کو پابند بنائے کہ وہ پرانی بچھائی ہوئی تارکول اور بجری کو اوپر سے کھرچ کر زمین کی سطح سے سڑک کی تعمیر کا آغاز کرے تاکہ سڑک تعمیر ہونے کے بعد آٹھ دس سال تک چلتی رہے۔سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈ روز روز منظور نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں