بیرون ممالک میں رہنے والے تقریباً ایک کروڑ کے قریب پاکسانی ہماری ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں‘مین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم

منگل 23 نومبر 2021 14:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر عمران خان نے ان کے دل جیت لئے ہیں یکم جنوری سے قومی شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دیکر حکومت نے احسن اقدام اٹھایا ہے ان خیالات کا اظہار امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں رہنے والے تقریباً ایک کروڑ کے قریب پاکسانی ہماری ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں ہر سال اربوں ڈالر زر مبادلہ بھیج کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ان کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا ہوا تھا پی ٹی آئی کی طرف سے قانون سازی کے عمل میں مذکورہ دونوں پارٹیوں نے کھل کر سمندر پار پاکستانیوں کی مخالف کی لیکن عمران خان نے یہ قانون پاس کروا کر اور ان کو ووٹ کا حق دلوا کر تقریباً ایک کروڑ سمندر پار پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں بیرون ممالک میں رہنے والے جن کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ ہے وہ اب ہماری ملکی سیاست میں ووٹ دیکر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ یکم جنوری 2022ئ سے پورے پنجاب میں قومی شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے پنجاب کا ہر شہری اب سات لاکھ روپے تک اعلاج کی سہولت کا فائدہ آٹھا سکتا ہے اپوزیشن شور شرابا کرنے کی بجائے حکومت کے اچھے کاموں کو کھلے دل سے تسلیم کرے اور اچھے کاموں میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں