سانگلہ ہل سنی تحریک نے تھانہ سٹی و تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

منگل 23 نومبر 2021 14:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) سانگلہ ہل سنی تحریک نے تھانہ سٹی و تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔سانگلہ ہل تھانہ سٹی و تھانہ صدر سانگلہ ہل کے ایس ایچ او ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہیں۔صاحبزادہ حافظ فاران سہیل۔سانگلہ ہل میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کیلئے فرض شناس ایس ایچ او تعینات کئے جائیں۔

ضلعی صدر سنی تحریک ننکانہ صاحب۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحب صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانگلہ ہل تھانہ سٹی و تھانہ صدر سمیت سرکل سانگلہ ہل پولیس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکل سانگلہ ہل میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کا نوٹس لیکرفی الفور تھانہ سٹی و تھانہ صدر سانگلہ ہل میں فرض شناس ایس ایچ او لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں