ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھاد سے بھرے دو ٹرک پکڑ لیے

اتوار 28 نومبر 2021 11:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھاد سے بھرے دو ٹرک پکڑ لیے۔ٹرکوں سی1600سے زائد تھیلے ضبط کر لیے گئے۔ ایف آئی آر درج۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف رات گے بچیکی میں بڑی کارروائی۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ رات خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کھاد سے بھری2ٹرک پکڑ لیے۔

یوریا کھاد سے بھرے ٹرک جعلی ڈیلرز نے ذخیرہ کرنے تھے۔

(جاری ہے)

ٹرکوں سی1600سے زائد تھیلے ضبط کر لیے گئیکھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ضبط شدہ سٹاک کل کنٹرولڈ ریٹ پر فروخت کیا جائے گاضلع بھر میں کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو جیل بجھوایا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ کسان مہنگی کھاد فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں مہنگی کھاد فروخت اور ذخیرہ کرنے والوں کو لاکھوں روپے جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں