سانگلہ ہل اور گردونواح کے دیہاتوں میں منشیات کی فروخت عروج پرپہنچ گئی‘نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

اتوار 28 نومبر 2021 11:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سانگلہ ہل اور گردونواح کے دیہاتوں میں منشیات کی فروخت عروج پر ہے اور نوجوان نسل تیزی سے نشیکی لت میں مبتلا ہو رہی ہے۔چھوٹی عمر کے وہ بچے جن کی ابھی کھیلنے کی عمر وہ نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہو کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔پولیس کی طرف موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے منشیات فروش دیدہ دلیری کے ساتھ نوجوان نسل کے خون میں زہر بھر رہے ہیں۔

اس نشے کی لت نے کتنے ہی گھروں کے چراغ گل کر دیئے ہیں۔لیکن اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی عمل نہیں لائی جاتی کیونکہ اس کی پشت پناہی بااثر افراد کرتے ہیں۔کاغذی کاروائی کے لیے کسی چھوٹے موٹے سپلائر کو پکڑ لیا جاتا ہے اور چند دن بعد مناسب فیس وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اور پھر وہ دوبارہ اپنا دھندہ شروع کر دیتا ہے اور پولیس کی غیر سنجیدگی اور بد نیتی کا یہ عالم ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار شہری اپنا اخلاقی و قومی فرض سمجھتے ہوئے پولیس کو ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف کو معلومات فراہم کرتا ہے تو ان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اس شخص کے بارے میں اطلاع دی جاتی ہے کہ فلاں شخص آپ کے بارے میں شکایت لے کر آیا تھا۔

شہریوں نے ڈی پی او ننکانہ سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہماری نسلوں کی نشے کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرتے ہوئے پولیس کو سختی سے ہدایات دیں کہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کو نشان عبرت بنایا جایتا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس وبائ سے محفوظ رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں