ملک کو آئی ایم ایف کی ریاست بنا کر رکھ دیاگیا ہے‘میاں اعجاز حسین بھٹی

22کروڑ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا کر قرضوں کی قسطیں پوری کی جارہی ہیں

بدھ 1 دسمبر 2021 16:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی131کے ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22کروڑ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا کر قرضوں کی قسطیں پوری کی جارہی ہیں قیام پاکستان سی2018ئ تک جتنا قرض لیا گیا اس میں ملک میں انفراسٹرکچر،موٹروے،ڈیمز،ایٹم بم،دفاعی آلات،جے ایف17تھنڈر جیسے جہاز،میزائل بنائے گئے مگر موجودہ حکومت نی70سالوں میں لیے جانے والے قرض کا70فیصد گزشتہ تین سالوں مین لیا ہے تاہم یہ قرضہ کس مد میں کہاں اور کیسے خرچ ہورہا ہے اس کا کوئی حساب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری جو ماضی میں 1لاکھ 44ہزار روپیہ کا مقروض تھا آج وہی شہری2لاکھ سے زائد کا مقروض ہوچکا ہے انہون نے مزید کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کی ریاست بنا کر رکھ دیا ہے اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے بجلی ٹیکسز بھی آئی ایم ایف کی مرضی سے لگائے جارہے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں