تحریک لبیک پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی‘حافظ وقاص حسینی

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:59

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) تحریک لبیک پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ختم نبوت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔سانگلہ ہل تحریک لبیک پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔حافظ وقاص حسینی کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں جیسے عوام نے ختم نبوت کے معاملے میں ہر محاذ پر تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دیابلدیاتی انتخابات میں بھی ساتھ دے کر حق اور سچ کا ساتھ دینے والے نمائندوں کو کامیاب کروائیں گیسانگلہ ہل کی عوام ان مفاد پرستوں کے چہرے اچھی طرح پہنچاتی ہے جنہوں نے پچھلے ادوار میں اپنے مفادات کے لیے ایک دوسرے کی بولیاں لگائی ایسے مفاد پرستوں کو عوام بلدیاتی انتخابات میں رجیکٹ کردیں گیسانگلہ ہل کی عوام اب بکنے بکانے والوں سے باخبر ہو چکی ہینااہل حکمرانوں کی غیر موثر پالیسیوں اور نالائقیوں کے باعث ملک اس وقت بہت مشکلات کا شکار ہیسودی نظام کے خاتمے کے لیے قوم کو تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دے کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا سودی نظام ختم ہوگا تو ،پاکستان دن رات ترقی کریگاختم نبوت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے حسینی نے مزید کہا کہ اس پر فتن دور میں تحریک لبیک پاکستان کے ارکین نے ختم نبوت کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ختم نبوت کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں