عمران خان پر اللہ کا ہاتھ ہے، وفاقی وزیر اعجاز شاہ

پرویزخٹک نے خود کہا ان کے لیڈر عمران خان ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہیں،وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 1970 کے الیکشن کے سوا اپوزیشن نے ہر الیکشن کو غلط کہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اعجاز شاہ نے کہا کہ عمران خان کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہے ،وزیر دفاع پرویز خٹک نے خود کہا کہ ان کے لیڈر عمران خان ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہیں۔ملک میں گیس کی کمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس 10 فیصد کم ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایکسپوٹرز کو گیس دے رہے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں