حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے،گور نر پنجاب

شہروں اور دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ نہیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام ملک لوٹنے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ، چوہدری محمد سرور

اتوار 16 جنوری 2022 21:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے،شہروں اور دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ نہیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام ملک لوٹنے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ۔ اتوار کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل آمد پر ایم پی اے میاں محمد عاطف، چیئرمین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم،رہنما پی ٹی آئی ارشد ساہی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات بھی کی،مقامی قیادت نے گورنر پنجاب کو تحصیل سانگلہ ہل میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے،حکومت پنجاب صوبہ کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے،سابقہ حکمرانوں نے این اے 117 کی عوام کو پینے کے لیے صاف پانی تک نہیں دیا۔انشاء اللہ پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں اور عوام کی بنیادی ضروریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

گورنر پنجاب نے تحصیل سانگلہ ہل میں واٹر فلٹریشن کا افتتاح بھی کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سانگلہ ہل شاہین چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،شہروں اور دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ نہیں، اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام ملک لوٹنے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ این اے 117میں چھے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جاچکاہے جبکہ مارچ تک مزید25واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔گورنر پنجابگورنر پنجاب نے سانگلہ ہل کے مسائل پر تفصلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانگلہ ہل میں پینے کے صاف پانی کے لیے مذید فلڑیشن پلانٹ سٹرکوں کی خستہ حالی تعلیمی اداروں کی توسیع ومرمت ریلوے انڈر پاس اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جاے گا اور سانگلہ ہل کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا بعد ازاں گورنر پنجاب پارٹی کارکنوں کے گھر گئے اور مقامی قیادت کی جانب سیگورنر پنجاب کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں