کل نواز شریف کے جلسے میں شرکت کیلئے عوام کو روکنے والے آج شہباز شریف کو اپنا لیڈر ماننے کا واویلا کر رہے ہیں،میاں اعجاز حسین بھٹی

میاں شہباز شریف نے حلقہ میںآزاد الیکشن لڑنے والے کسی شخص کو کوئی گوہیڈ نہیں دیا،خود کو(ن)لیگی ظاہر کرکے عوام کو چکما دینے والوں کا شوختم ہوچکا ہے ،لیگی ایم پی اے

بدھ 19 جنوری 2022 23:49

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کل نواز شریف کے جلسے میں شرکت کیلئے عوام کو روکنے والے آج میاں شہباز شریف کو اپنا لیڈر ماننے کا واویلا کر رہے ہیں۔میاں شہباز شریف نے حلقہ میںآزاد الیکشن لڑنے والے کسی شخص کو کوئی گوہیڈ نہیں دیا۔خود کو(ن)لیگی ظاہر کرکے عوام کو چکما دینے والوں کا شوختم ہوچکا ہے ۔

وہ اپنے رابطہ دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے گزشتہ روز احمدآباد میں ایک جلسے میں اس بات کا اعتراف کیا کہ میں تو اب بھی شہر میں ٹرانسپورٹ اڈوں سے فیس اکھٹی کرتا ہوں ۔میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ اب حلقے میں کروڑوں روپیہ کی لوٹ مار کی کمائی اکھٹی نہ ہونے پرنے میرے مخالفین کی چارپائی گھوم رہی ہے وہ جیسے ہی نیند میں بڑبلا کر اٹھے تو اسے مسلم لیگ(ن)نظر آتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں لوٹ مار کرنے والے مافیا کا شو ختم ہوچکا ہے حلقہ کے باشعور شہری اب ان کے چکمے میں نہیں آئیں گے آئندہ ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جبکہ بالٹی کے نشان پر مسلم لیگ ن کا واویلا کرنے والے مخالفین کو بری طرح شکست ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین عوام کو یہ تاثر دے رہے ہیں کہ میاں محمد شہباز شریف میرا لیڈر ہے اور مجھے ن لیگ پارٹی نے حلقہ میں گو ہیڈ دے رکھا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں شیر کا نشان ہی مسلم لیگکی پہچان ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں