اردو ادب کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی چوتھی برسی20جون کو منائی گئی

پیر 20 جون 2022 13:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) اردو ادب کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی چوتھی برسی20جون کو منائی گئی۔مشتاق احمد یوسفی4ستمبر 1921ئ جے پور(بھارت)میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم اے کیا اور پھر بینکاری کے شعبے کو ذریعہ معاش بنایا۔

(جاری ہے)

وہ کئی بنکوں کے سربراہ رہے اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،ا?ب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے اعزازات سے سرفراز کیا گیا تھا جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان نے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ عطا کیا تھا۔مشتاق احمد یوسفی طویل علالت کے بعد20 جون2018ء کو انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں