کلرکس ایسوسی ایشن نے سرکاری ملازمین کو سزا دینے کاا سپیکر کا اختیار ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیدیا

پیر 20 جون 2022 13:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) کلرکس ایسوسی ایشن نے سرکاری ملازمین کو سزا دینے کاا سپیکر کا اختیار ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے،کالے قانون کو کالعدم قراردینے پر حمزہ شہباز مبارکباد کے مستحق،وزیراعلی پنجاب نے ملازمین کے دل جیت لئے ہیں، افسران اورملازمین نے اس کالیقانون کے اختتام پر سکھ کا سانس لیا ہے،قانون ڈکٹیٹر شپ ذہن کی عکاس تھا۔

ننکانہ صاحب صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا (سنگھیڑا گروپ) اور صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حاجی ارشاد(حاجی ارشاد گروپ) نے حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ملازمین کو سزا دینے کاا سپیکر کا اختیار ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کالے قانون کو کالعدم قرار دینے پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں اور ملازمین کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ریاست کے ملازم ہیں نہ کہ فرد واحد کے۔ آل پاکستان ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ افسران اورملازمین نے اس کالے قانون کے اختتام پر سکھ کا سانس لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ایمانداری اور تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دینے دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کالا قانون ڈکٹیٹر شپ ذہن کی عکاس تھا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں