سانگلہ ہل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا دوران ڈیوٹی بے جا موبائل فون کا استعمال

پیر 20 جون 2022 13:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) سانگلہ ہل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا دوران ڈیوٹی بے جا موبائل فون کا استعمال۔ حکومت پنجاب کی طرف سے دوران ڈیوٹی موبائل کے استعمال پر پابندی کے قوانین کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں۔مریض ذلیل و خوار۔

(جاری ہے)

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ موبائل کا بے جا استعمال اور خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے عملہ کے موبائل کا بیجا استعمال سے مریض اور لواحقین بے حد پریشان ہیں ایمرجنسی ہر جگہ موبائل کا بے جا استعمال کیا جانے لگا مریض لائنوں میں لگے اپنی باری کے انتظار میں گھنٹوں انتظار کرنے لگے اپنوں اور سفارشیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری مریضوں کے لواحقین اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے جھگڑے معمول بن گئے خاص میں رات کے اوقات میں ڈیوٹی پر مامور پیرامیڈیکل سٹاف انتہائی بدکلام اور جھگڑالو ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل پر مووی دیکھنے جیسے مشاغل میں مصروف نظر آتے ہیں مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال عملہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ ننکانہ سمیت وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ منہ پھٹ پیرا میڈیکل سٹاف کے دوران ڈیوٹی موبائل کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں