سانگلہ ہل تھانہ صدر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئی4ملزمان کو دھرلیا

جمعرات 23 جون 2022 14:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) سانگلہ ہل تھانہ صدر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئی4ملزمان کو دھرلیا۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کیالگ الگ مقدمات درج۔ڈی پی او منصور امان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ میاں ناصر نواز کی زیر نگرانی ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے ایس ایچ او لیاقت جٹ کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چار ملزمان عابد، عمر دراز اور دلاور وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پمپ ایکشن، ایک عدد بندوق، ایک عدد پسٹل اور بھاری تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے۔

ڈی پی او منصور امان نے ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ لیاقت جٹ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید موثر بنانے کے ہدایات جاری کی ہیں ڈی ہی او منصور امان کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے معاشرتی امن کے دشمن ہیں قانون شکن عناصر ناقابل معافی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد زمین تنگ کر دیں گیقانون کی بالا دستی یقینی بنانے میں ننکانہ پولیس ہر لمحہ مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں