برطانوی وفد کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ، مذہبی رسومات ادا کیں

اتوار 26 جون 2022 22:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء)14رکنی برطانوی وفد نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا، وفد میں موجود سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں،گوردوارہ منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے وفد کا استقبال کیا گیا -برطانوی وفد نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، وفد نے گوردوارہ کے مختلف حصوں کو دیکھا اور گوردوارہ میں جاری تعمیراتی کام اور انتظامات پر متروکہ وقف املاک بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں موجود سکھوں نے گوردوارہ میں اپنی مذہبی رسومات بھی ادا کیں، گوردوارہ پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے وفد کے اراکین کا استقبال کیا اور ان کو سروپے پہنائے، وفد نے گوردوارہ جنم استھان میں لنگر بھی کھایا-

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں