ننکانہ صاحب کراس فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار

منگل 28 جون 2022 14:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) ننکانہ صاحب کراس فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار۔ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق تھانہ سید والہ کی حدود پنڈی چیری روڈ پر ایلیٹ کی پٹرولنگ ٹیم نے دو موٹر سائیکل پر 5 مسلح سواروں کو روکامسلح افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جن کی گولیاں ایلیٹ کی گاڑی کو بھی لگیں ایلیٹ کے ساتھ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا اور دو زخمیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پمپ ایکشن، 1 رائفل، 1 کاربین، گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک والے ملزم کی شناخت سوہنے خاں کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی سمیت 14 سنگین مقدمات میں ملوث ہیسوہنے خان تھانہ سید والہ میں چوری کے مقدمہ کا مجرم اشتہاری بھی تھا جو دو سال سے مطلوب تھازخمی ملزمان اظہر اور سہیل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں پولیس ٹیموں نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے فرار ہونیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں