پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام(کل)5جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا

اتوار 3 جولائی 2022 15:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام(کل)5جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس دن ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر ہو نگے۔

(جاری ہے)

5جولائی 1977ء کو پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اس وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں