تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے سرگرم ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 5 اگست 2022 17:06

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) ڈی ایس پی سرکل ننکانہ طارق ڈوگر کی زیر نگرانی تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے سرگرم ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے سرگرم ڈکیت گینگ سلیمان عرف شانی کے سرغنہ کو دو ساتھیوں عدنان اور عامر عرف اسامہ سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی 9 وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے۔ ملزمان سے ڈکیتی کے 5 مقدمات ٹریس کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈکیت گینگ علاقہ تھانہ صدر ننکانہ میں روڈ رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ وقاص انور نے ڈکیت گینگ کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او وقاص انور اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید موثر کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں