سانگلہ ہل میونسپل کمیٹی کرپشن میں بازی لے گیا

عملہ افسران کی ملی بھگت سے پٹرول ڈیزل کی مد میں سرکاری خزانے کوماہانہ لاکھوں کا چونا لگا نے لگا

جمعرات 11 اگست 2022 13:44

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) سانگلہ ہل میونسپل کمیٹی کرپشن میں بازی لے گیا۔عملہ افسران کی ملی بھگت سے پٹرول ڈیزل کی مد میں سرکاری خزانے کوماہانہ لاکھوں کا چونا لگا نے لگا۔کرونا ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر لاکھوں روپیہ کی تنخواہیں بھی ہڑپ کرنے کا انکشاف۔تفصیل کے مطابق مقامی میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی بلدیہ مختلف طریقوں سے کرپشن اور سرکاری خزانے کو لوٹنے میں بازی لے گیا عملہ افسران کی ملی بھگت سے گاڑیوں میں استعمال پٹرول اور ڈیزل کی مد میں 2لاکھ ماہانہ کی بجائی12سی15لاکھ تک کا خود ساختہ بل بنا کر سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے لگا۔

دوسری طرف کئی ماہ سے خود ساختہ کرونا ڈیلی ویڑن ملازمین کے نام پر سرکاری خزانے سے تنخواہیں بھی وصول کر کے ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بلدیہ کمیٹی کے ذمہ داران افسران کی باز گشت اوپر تک سنی جارہی ہے بلدیہ کی کرپشن کا احتساب کون کرے گا۔حکام کیلئے سوالیہ نشان بن گیا۔بلدیہ میں ٹریکٹر اور گاڑیوں کے تیل کی مدمیں بے دریغ کرپشن کے باوجود شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔لاوارث شہر کے گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر،نالیوں کا گندا پانی گلیوں بازاروں میں چلنے لگا جو بلدیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہر کے سماجی حلقوں نے بلدیہ میں ہونے والی کرپشن کی محکمانہ طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں