ننکانہ صاحب‘دبنگ ایس ایچ او تھانہ سیدوالہ میاں ریاض کی تعیناتی کے بعد تھانہ کی حدود سے جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور

منگل 16 اگست 2022 22:21

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) دبنگ ایس ایچ او تھانہ سیدوالہ میاں ریاض کی تعیناتی کے بعد تھانہ کی حدود سے جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اپنی جان سے ضروری سمجھتا ہوں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو پابند سلاسل کرنا اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سیدوالہ میاں ریاض۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب سید خالد محمود ہمدانی کی خصوصی ہدایت پرشہریوں کے جان و مال کا تحفظ اپنی جان سے ضروری سمجھتا ہوں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو پابند سلاسل کرنا اولین ترجیح ہے ،تھانہ سیدوالہ کی حدود میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ۔ ایس ایچ او تھانہ سیدوالہ میاں ریاض نے یہ بات سیدوالہ کے علاقے میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ کمی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سیدوالہ میاں ریاض کا کہنا ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون 24/7 جاری ہے، تھانہ سیدوالہ کی حدود میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے،شہری سیدوالہ پولیس کے رویے پر مطمئن نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ کی واضع ہدایات پر علاقے سے جرائم کے خاتمے کویقینی بناکرامن کا گہوارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،جرائم کے خاتمے کے لیے عوام کے تعاون سے بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ،عوام اور پولیس میں دوریاں ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں