این اے 118ضمنی انتخاب ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج، آر او نے (کل)طلب کرلیا

عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا، موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑ سکتا ہی ، ڈاکٹر شندرہ منصب

منگل 16 اگست 2022 22:52

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کے کاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کیلئی(کل) بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 118 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا، موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑ سکتا ہی خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کو ہوگی۔عمران خان نے بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ میں ضمنی انتخابات میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادئیے گئے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں