شکرگڑھ، محکمہ ہائی وے کی مبینہ ملی بھگت ،پانی کی قدرتی گذر گاہوں اور سرکاری پلیوں پر بااثر افراد کاقبضہ ،ہزاروں ایکڑ فصل تباہ کردی

اہل علاقہ اور کسانوں کاگندم کی فصل تباہ ہونے اور گھروں کے باہر پانی کھڑا ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 19 جنوری 2022 16:53

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پھلواڑی میں محکمہ ہائی وے کی مبینہ ملی بھگت سے پانی کی قدرتی گذر گاہوں اور سرکاری پلیوں پر بااثر افراد نے قبضہ کر کے ہزاروں ایکڑ فصل تباہ کردی۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پھلواڑی,چجھوانہ میں پانی کی گذر گاہوں اور نکاسی آب کے لیے بنائی گئی سرکاری پلیوں پر مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرز نے مٹی ڈال کر درجنوں دیہات سے آنے والے پانی کا بہاؤ مکمل بند کر کھا ہے جس سے زرعی اراضی دریا کا منظر پیش کر رہی ہے کھیتوں میں حد نگاہ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر گندم کی فصل ختم ہونے سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے نکاسی آب کی بندش کے باعث سیورج اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو چکا ہے اور گھر سے نکلنا اور پیدل چلنا بھی محال ہے۔اہل علاقہ اور کسانوں نے گندم کی فصل تباہ ہونے اور گھروں کے باہر پانی کھڑا ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں