تعلیم تجارت نہیں بلکہ ایک مشن ہونا چاہئے‘ماہر تعلیم ڈاکٹر حافظ شبیر احمد

مستحق اور قابل بچوں کے لئے ایجوکیشن فری کر چکے ہیں بلکہ ماہانا وظائف دئیے جا رہے ہیں

بدھ 15 مئی 2019 15:01

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) تعلیم تجارت نہیں بلکہ ایک مشن ہونا چاہئے ۔ مستحق اور قابل بچوں کے لئے ایجوکیشن فری کر چکے ہیں بلکہ ماہانا وظائف دئیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم ڈاکٹر حافظ شبیر احمد نے گذشتہ روز دی ایجوکیٹرز میں مستحق بچوں میں دو لاکھ کے نقد وظائف تقسیم کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بھاری بھرکم فیسوں سے پریشان والدین اپنے بچوں کا مستقبل مخدوش کر بیٹھتے ہیں جن کے لئے ہم نے اپنے ادارے کو تعلیم فری زون بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی اچھے عمل کا اجر اللہ رب العزت دیتا ہے ہم اب تک سینکڑوں طلباء طالبات کو ایف ایس سی کی مفت تعلیم دے چکے ہیں جن میں متعدد بچے ڈاکٹرز انجنئیر زہیں انہوں نے کہا کہ سکولز مالکان کو تعلیم کو محض تجارت نہیں بنانا چاہئے تعلیم تو ایک مشن ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان ۔

(جاری ہے)

پروفسیرمرزا محمد سعید ۔ جیسی شخصیات نے تعلیم کے میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے جنکی تقلید ہم پر لازم ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں