سپیرئیر گروپ آف کالجز ظفروال (طاہری کیمپس) میں" ظفروال بلڈ سوسائٹی" کے زیر اہتمام بلڈ آگاہی مہم کے حوالے سے ایک پروگرام آرگنائز کیا گیا

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس بدھ 13 اکتوبر 2021 12:04

سپیرئیر گروپ آف کالجز ظفروال (طاہری کیمپس) میں" ظفروال بلڈ سوسائٹی" کے زیر اہتمام بلڈ آگاہی مہم کے حوالے سے ایک پروگرام آرگنائز کیا گیا
ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق سپیرئیر گروپ آف کالجز ظفروال (طاہری کیمپس) میں" ظفروال بلڈ سوسائٹی" کے زیر اہتمام بلڈ آگاہی مہم کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں بلڈ ڈونیشن کی آفادیت کے بارے میں نوجوانوں کو بتایا گیا اور خدمت خلق کے جذبے کو اجاگر کیا گیا جس میں علاقے بھر کی مشہور شخصیات اور طلباء نوجوانوں نے شرکت کی اور ظفروال بلڈ سوسائٹی کے ورک کی تعریف کی ظفروال بلڈ سوسائٹی حقیقی معنوں میں فی سبیل للہ خدمت خلق کر رہی ہے ..

(جاری ہے)

اللہ پاک  سوسائٹی کے ہمارے تمام نوجوانوں کا جذبہ سلامت رکھے اور انہیں خلوص نیت سے خدمت خلق کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اس موقع پر ظفروال بلڈ سوسائٹی کے آرگنائزر" حمزہ چوہان" نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج الحمداللہ ہماری اس سوسائٹی کو بنے ایک سال ہوگیا ہے اور الحمدللہ اس عرصے میں میرے تمام ٹیم ممبر نے بھرپور ساتھ دیا اور شانہ بشانہ کھڑے رہے ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس سوسائٹی کی بنیاد رکھی تھی کہ تو ہم دو چار دوست تھے لیکن آج الحمداللہ ہمارے پاس کثیر تعداد میں ممبر موجود ہیں جو اپنے زاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں الحمداللہ ہمارے  نوجوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں تقریب کے اختتام میں دعائے خیر کی گئی اور بلڈ سوسائٹی کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں