عمران خان کا نام اب احتجاج خان رکھ دینا چاہیے ، تحریک انصاف پہلے دھاندلی کا رونا روتی تھی ،اب پانامہ پانامہ کا ڈرامہ چل رہا ہے، تحریک انصاف کو یہ خطرہ ہے کہ جس طرح ن لیگ ترقی کے منصبوں پر کام کر رہی ہے،اس طرح ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، 2018کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا تقاریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:43

عمران خان کا نام اب احتجاج خان رکھ دینا چاہیے ، تحریک انصاف پہلے دھاندلی کا رونا روتی تھی ،اب پانامہ پانامہ کا ڈرامہ چل رہا ہے، تحریک انصاف کو یہ خطرہ ہے کہ جس طرح ن لیگ ترقی کے منصبوں پر کام کر رہی ہے،اس طرح ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، 2018کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام اب احتجاج خان رکھ دینا چاہیے کیونکہ تحریک انصاف پہلے دھاندلی کا رونا روتی تھی اور اب پانامہ پانامہ کا ڈرامہ چل رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کو یہ خطرہ ہے کہ جس طرح ن لیگ ترقی کے منصبوں پر کام کر رہی ہے اور جس طرح ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے 2018کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

وہ ہفتہ کو یہاں گورنمنٹ کالج آف کامرس میں سالانہ تقسیم انعامات اور پوسٹ گریجویٹ بلاک کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ عوام نے ہمیں قسمت بدلنے اور اندھیروں کے خاتمہ کے لئے ووٹ دیا وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ تین سالوں میں پاکستان کے ہر اٖضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کر دے گی جس سے ملک میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور یہی نوجوان کل کو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بھر پور صلاحیت رکھتے ہیںہم ان کو مواقع فراہم کریں گے تا کہ وہ اپنے آئیڈیاز لے کر آئیں کیونکہ آج علم کی گجہ نالج نے لے لی ہے اور نالج ترقی کے لئے ایندھن بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف ملک کے لئے تازہ ہوا جھونکا ثابت ہو گی مگروہ تحریک جلسہ بن چکی ہے انہوں نے کے پی کے میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا عمران خان کا نام اب احتجاج خان رکھ دیا جائے تو بہتر ہے وہ پہلے تھرڈ ایمپائر کی بات کرتے تھے اور اب عدالتوں سے فورتھ ایمپائر کا کام دیکھ رہے ہیںتحریک انصاف صرف سوشل میڈیا پر زندہ ہے پاکستان کواس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے پاکستان کی عوام یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیںاور پاکستانی عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ان کی قیادت میں ترقی کے سفر کو گامزن رکھے ہوئے ہیںکراچی کی بجلی حکومت کے کنٹرول میں نہیں یہ نجی شعبے کے اندر ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں پر لوڈشیڈنگ ہے لہذا کراچی میںبجلی چوری کے متعلق مسلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ثمر مبارک مندقابل احترام سائنسدان ہیںمجھے افسوس ہوا کہ من گھڑت اور بے بنیاد بات کی گئی وہ تھر کے کوئلہ سے بجلی بنانے کے فارمولہ پر کام کر رہے ہیں تو فیزیبلٹی بنائیں اور کام کریں کیونکہ ان کا پرائیویٹ شعبہ ہے کوئی وجہ نہیں کہ وہ کامیاب نہ ہو سکیں مگر بغیر کسی پڑتال اور حساب کے پیسے تو نہیں دے سکتے اور حکومت کے وسائل تو محدود ہیں پی ٹی آئی پہلے دھاندلی دھاندلی کرتی تھی اور اب پانامہ پانامہ کرتے ہیں جب کہ ہم لوگ جلسے نہیں صرف خدمت خدمت کرتے ہیں احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کا گناہ یہ ہے کہ ہم اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کروا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں اور ملک کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی اور ان کو یقین ہے کہ اگر ترقی کا سفر اسی طرح جاری رہا تو انکی 2018کے الیکشن میں ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین یہ کہتے ہیں کہ ن لیگ والے سڑکیں بہت بناتے ہیں ان عقل کے اندھوں کو یہ معلوم نہیںکہ سڑکیں بننے سے چھوٹے علاقوں کے بڑے علاقوں سے رابطے بڑھتے ہیں اور رابطے بڑھنے سے آنے جانے میں آسانی ہوتی ہے اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ نارووال اب تعلیم باٹنے والا ضلع بن چکا ہے سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نئے کالجز اور نئی یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہے اس کے علاوہ نارووال میں نیا سپورٹس سٹی سٹیڈیم بنایا جارہا ہے آئندہ چند برسوں میں بین الاقوامی سطح کی ٹیمیں یہاں آکر میچ کھیلیں گی اوریہاں سے کھلاڑی دوسرے ممالک میں جاکر نارووال کا نام روشن کریں گے تقریب کے آخر میں مختلف پروگراموں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وفاقی وزیر اور مہانوں نے انعامات تقسیم کیے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں