میرا خیال تھا کہ کھلاڑ ی سیاست میں آ کر نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں گے، بدقسمتی سے 2013کے انتخابات میں میچ ہارنے کے بعد ان کا طرز عمل ضدی کھلاڑیوں کے جیسا تھا، وہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، نوجوان علاقے کی ترقی میں اہم کردارادا کریں ، کھیل نوجوانوں کو نہ صرف جسمانی تندرستی فراہم کرتا ہے بلکہ ذہنی تندرستی بھی فراہم کرتا ہے ، نارووال میں جلد سپورٹس سٹی کا افتتاح ہوگا جس میں 14کھیلوں کی عالمی سطح کی سہولیات میسر ہوں گی ،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا سپورٹس گالا تقریب سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرا خیال تھا کہ کھلاڑیوں کے سیاست میں آنے کے بعدوہ نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں گے لیکن بدقسمتی سے 2013کے انتخابات میں میچ ہارنے کے بعد ان کا طرز عمل ضدی کھلاڑیوں کے جیسا تھا اور وہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، نوجوان علاقے کی ترقی میں اہم کردارادا کریں ، کھیل نوجوانوں کو نہ صرف جسمانی تندرستی فراہم کرتا ہے بلکہ ذہنی تندرستی بھی فراہم کرتا ہے ، نارووال میں جلد سپورٹس سٹی کا افتتاح ہوگا جس میں 14کھیلوں کی عالمی سطح کی سہولیات میسر ہوں گی ۔

اتوار کو سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب رکتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بے پناہ اقدامات کئے ، قومی سطح پر کھیلوں کے مقبالے منعقد کئے جا رہے ہیں ، پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کھیلوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ، نارووال میں جلد سپورٹس سٹی کا افتتاح ہوگا ، سپورٹس سٹی میں 14کھیلوں کی عالمی سطح کی سہولیات میسر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے کہا کہ سپورٹس سٹی میں پورا سال کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ کلاسز ہوں گی ، مقابلوں کے دوران ایک بات خوش آئند تھی کہ کہیں بھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، ایسے سپورٹس مین کو سپرٹ کہتے ہیں ، میچ ہارنے کے بعد مزید محنت کی جاتی ہے دھرنا نہیں دیاجاتا، کھلاڑیوں کے سایست میں آنے کے بعدمیرا خیال تھا کہ وہ نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں گے لیکن لیکن بدقسمتی سے 2013کے انتخابات میں میچ ہارنے کے بعد ان کا طرز عمل ضدی کھلاڑیوں کے جیسا تھا اور وہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا اور پاکستان کو آگے لے کر گئے ، 2013کے پاکستان میں 20,20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی آج 20گھنٹے بجلی موجود ہے ، تبدیلی نعروں سے نہیں آتی ، آج نارووال کے بچے بہترین تعلیم حاصل کر رہیہیں ، ہم بچیوں کیلئے علیحدہ سپورٹس میلہ کا اہتمام کرائیں گے ، ہمیں لڑکیوں کیلئے بھی کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے چاہیئں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ نارووال تیزی سے ابھرتا ہوا شہر ہے ، نوجوان علاقہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ، کھیل نوجوانوں کو نہ صرف جسمانی طور پر تندرست رکھتے ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی تندرست رکھتے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ نوجوانوں کو نشہ ، جرائم اور دیگر بری عادات سے بچائیں ، اس کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم نوجوانوں کو کھیل کے راستے پر لگائیں ، صوبائی حکومت آپ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں