نارووال حلقہ این اے 78 سے احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور

منگل 19 جون 2018 18:48

نارووال حلقہ این اے 78 سے احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) حلقہ این اے 78 نارووال سے ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے آزاد امیدوار محمد طیب میر ایڈووکیٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے مسترد کر دئیے جبکہ ان کے مخالف امیدوارپی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ابرارالحق کے خلاف کسی نے کوئی اعتراض داخل نہیں کیا۔ اسی طرح حلقہ پی پی پچاس سے ن لیگ کے امیدوار وسیم بٹ کے کاغذات منظور ہو گئے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں