عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ہے ، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے

سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا بیان

پیر 25 جون 2018 18:29

عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ہے ، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ،، عمران خان کی پارٹی نے خیبرپختونخوا کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ہے ، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ، عمران خان نے دھرنوں ،انتشار اور افراتفری کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، عوام کے ضمیر پیسوں سے نہیں خریدے جا سکتے ، عمران خان کی پارٹی نے خیبرپختونخوا کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ہے ، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں