پاکستان تحریک انصاف کا ناروال میں کمزور سیاسی شو

تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 21:20

پاکستان تحریک انصاف کا ناروال میں کمزور سیاسی شو
نارووال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کا ناروال میں جلسہ کمزور سیاسی شوثابت ہوا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے جمعرات کے روز تحریک انصاف نے پنجاب کے شہر نارووال میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مقامی قیادت بھی موقع پر موجود تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ناروول میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی رہی۔

(جاری ہے)

جلسے میں موجود خالی کرسیوں نے مقامی قیادت کے لیے نئی پریشانی کھڑی کردی۔

اس موقع پر جلسہ گاہ کو خالی رکھنے میں موسم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
نارووال میں جلسے سے پہلے شدید بارش ہوئی جس کے باعث مقامی قیادت اس کو کم تعداد کے جواز کے طور پر پیش کر رہی ہے ۔اس موقع پر بھی خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مخالفین پرخوب تنقید کی ۔انکا کہنا تھا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔

جس قوم میں قانون کی بالادستی ہوتوقومیں ترقی کرتی ہیں۔کل نوازشریف نے بڑی دھواں دھار لندن میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میرے کارکنان کوایئرپورٹ پہنچنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جولوگ نوازشریف کوایئرپورٹ لینے جائیں گے ،میں ان بے وقوفوں کی بات کررہاہوں جولاہور ایئرپورٹ جائیں گے ان میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔باپ اور بیٹی ایسے آرہے ہیں جیسے کوئی بڑا معرکہ مارا ہو۔عمران خان نے کہا کہ میاں نوازشریف کولینے جارہاہوں جس نے بڑی محنت سے قوم کا300ارب چوری کرکے باہر لیکر گیا ہے۔میں بتادوں جس ن لیگی کارکن کاضمیرزندہ ہے وہ مجرم کوایئرپورٹ سے لینے نہیں جائیگا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں