اُردو پوائنٹ پاکستان نارووالنارووال کی خبریںابرار الحق بھی انتخابی مہم چلانے کے لیے شیخ رشید کی نقل کرنے لگ گئے پی ..

ابرار الحق بھی انتخابی مہم چلانے کے لیے شیخ رشید کی نقل کرنے لگ گئے

پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے روٹیاں لگا کر تندور مالک کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر راضی کر لیا،جب کہ ایک گندے سے حمام میں داخل ہوکر داڑھی کی تراش خراش بھی کروائی

ناروال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق بھی انتخابی مہم چلانے کے لیے شیخ رشید کی نقل کرنے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابی مہم چلانے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے نظر آتے تھے۔کبھی شیخ رشید لوگوں میں بیٹھ کر ناشتہ کرتے ہوئے نظر آتے تھے تو کبھی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے۔

لیکن دو روز قبل شیخ رشید نے انتخابی مہم چلانے مین سب کو پیچھے چوڑ دیا اور وہ بازار میں کھڑے ہو کر مونچھیں بنواتے ہوئے نظر آئے۔تاہم اب لگتا ہے کہ ابرارالحق نے بھی شیخ رشید کی نقل کرنا شروع کر دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے الیکشن کی مہم چلانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا ہے۔

(خبر جاری ہے)

ابرار الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار الحق ایک تندور پر کھڑے ہو کر روٹیاں لگا رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابرار الحق نے تندور میں روٹیاں لگا کر تندور مالک کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر راضی کر لیا۔جب کہ ایک گندے سے حمام میں داخل ہوکر داڑھی کی تراش خراش بھی کروائی۔یاد رہے عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

نارووال شہر کی مزید خبریں