ابرارالحق کوکارنرمٹینگ کے دوران کرنٹ لگ گیا

پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کو کرنٹ مائیک پکڑنے کی وجہ سے لگا، کرنٹ لگنے کی وجہ سے مائیک ہاتھ سے گر گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 15:47

ابرارالحق کوکارنرمٹینگ کے دوران کرنٹ لگ گیا
نارووال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2018ء)   پی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق کوکارنرمٹینگ کے دوران مائیک سےکرنٹ لگ گیا - ابرار الحق نے ابھی تقریر شروع ہی کی تھی جب انکے ہاتھ میں پکڑے مائیک سے انہیں کرنٹ لگا اور مائیک ان کے ہاتھ سے گر گیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔

سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔اور مختلف سیاسی رہنما جلسوں سے خطاب کرنے کے علاوہ کارنر میٹنگز سے بھی خطاب رکر ہے ہیں۔لیکن ناروال میں ابرار لحق کی کارنر میٹنگ کے دوران ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ابرار الحق خطاب کرنے کے لیے مائیک پکڑتے ہیں تو ان کو کرنٹ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے مائیک ان کے ہاتھ سے گر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ابرار الحق کی تقریر بھی ادھوری رہ جاتی ہے،سوشل میڈیا پر بھی ابرار الحق کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔یاد رہےا ین اے 78میں سابق وزفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کے ابرار الحق مدِ مقابل ہو ں گے۔نجی ٹی وی کے اینکر نے کے حلقہ 78 میں سروے کرنے کے بعد اس پر نتیجہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس حلقے میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی لڑائی بہت قریب رہے گی۔

اس حلقے میں سروے کے بعد جو نتائج امنے آئے ہیں اس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو معمولی برتری حاصل ہے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو شکست ہو سکتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی صورتحال کے مطابق ہے تاہم اب الیکشن میں کچھ وقت باقی ہے اور اصل صورتحال تو 25جولائی کو ہی سامنے آئے گی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں