پی ٹی آئی فساد اور دھرنوں کی جماعت ہے ، ہمیں نفرت کے پیغام کو مسترد کر کے ترقی کے تسلسل کو ووٹ دینا ہو گا‘احسن اقبال

عمران خان چار سال میں میٹرو کا ایک سٹیشن نہ بنا سکا ملک کا کیا بنائے گا ،عوام خدمت کو ووٹ دیں ‘ رہنما مسلم لیگ (ن) کا خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 17:40

پی ٹی آئی فساد اور دھرنوں کی جماعت ہے ، ہمیں نفرت کے پیغام کو مسترد کر کے ترقی کے تسلسل کو ووٹ دینا ہو گا‘احسن اقبال
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان چار سال میں میٹرو کا ایک سٹیشن نہ بنا سکا ملک کا کیا بنائے گا ،تحریک انصاف فساد اور دھرنوں کی جماعت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نور کوٹ میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو شاباش دینے کی بجائے جیل میں ڈال دیا گیااس نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے ، اس وقت ملک میں 45 ارب کے منصوبے جاری تھے اگر حکومت تبدیل ہوئی تو یہ منصوبے رک جائیں گے ہمارا منشور ووٹ کو عزت دو اور خدمت کو ووٹ دو ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ جس لیڈر نے قوم کو چین دیا وہ خود بے چین ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے نواز شریف نے قوم کے آرام کے لئے اپنے آرام کو قربان کر دیا،عوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو بری ہونے کا فیصلہ کریں گے جبکہ ہم سب کو خدمت کوووٹ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگلہ بس کہنے والا اب خود میٹرو بنا رہا تھا لیکن یہ چار سال میں میٹرو کا ایک سٹیشن نہ بنا سکا ملک کا کیا بنائے گا 31، مئی کو جب ہم نے حکومت چھوڑی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے جن کوبوتل میں بند کر دیا ہم نے جو تبدیلی لائی ہے وہ پچھلے 65 سالوں میں نہیں آئی بیروزگاری کوختم کرنے کے لئے پرائیوٹ سیکٹر کو مضبوط کر رہے ہیں سی پیک ایک انڈسٹری ہے ،۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کے پیغام کو مسترد کر کے ترقی کے تسلسل کو ووٹ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2018پاکستان کے لئے اہم ہو گا لہذا ترقی اور خدمت کے تسلسل کو ووٹ دیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں