ویں ڈسٹرکٹ نارووال ووشو کنگفو چمپئن شپ اختتام پذیر

اتوار 12 اگست 2018 18:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) ورلڈ ووشو کنگفو ڈے کی مناسبت سے 17ویں ڈسٹرکٹ نارووال ووشو کنگفو چمپئن شپ بدوملہی میں اختتام پذیر ہوگئی۔جس میں بدوملہی کے علاوہ نارووال، قلعہ احمدآباد، سیالکوٹ، لاہور، سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ اور کک باکسنگ فائیُٹ کے علاوہ سٹک، تلوار کے ساتھ جمناسٹک کے شاندار مناظر پیش کئے گئے ۔

مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی سجادہ نشین درگاہ عالیہ بدوملہی شریف پیر سید فہد رضا کاظمی نے کھلاڑیوں ، آفیشلز اور پریس کلب بدوملہی کے اراکین میں انعامات تقسیم کیُے۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کوبے حد سراہا جبکہ انٹر نیشنل معیار کے مطابق بدوملہی جیسے قصبہ کے بچوں اور نوجوانوں کو اس کھیل کے ذریعہ نمایاں اعزازات جیت کر بدوملہی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر چیف آرگنائزر وحید احمد بٹ انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ سے خصوصی یکجہتی کا اظہار کیا ۔

اور کھیلوں کے فروغ میں اپنے تعاون کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نیبتایا کہ مجموعی طور پر چیمپیئن ووشو کنگفوسنٹر بدوملہی سے 28کھلاڑیوں میں سے 16نے کھلاڑیوں کی پہلی پوزیشن کے ساتھ جیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں