نارووال‘ڈاکٹر نے آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے چار کلووزنی خطرناک رسولی نکال لی

اتوار 9 ستمبر 2018 17:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںلیڈی ڈاکٹر نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے چار کلووزنی خطرناک رسولی نکال کر اسکی جاں بچا لی۔بتایا گیا ہے کہ سینئر گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ نے گذشتہ روز ظفروال کے موضع سپن وال کی رہائشی خاتون یاسمین کا کامیاب آپریشن کرکے تقریبا چار کلووزنی خطرناک رسولی نکال دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹر آمنہ سینئر گائنا کالوجسٹ کا کہنا تھا کہ تعیناتی کے بعدکوئی گائنی کی مریضہ کو لاہور ریفر نہیں کیا گیا اللہ کے فضل سے ایک ماہ میں بے شمار کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں جبکہ گائنی امراض کی حامل خواتین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آمنہ کے آنے سے ان کی خوش اخلاقی اور پیشہ وارانہ خدمات سے خواتین کو کافی ریلیف مل رہا ہے لہذا ان کی تعیناتی خوش آئند ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں