نارووال میں بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے ہاتھوں ریٹائرڈ ٹریفک اہلکار لٹ گیا

ہیکرزنے ریٹائرڈ اہلکار اسلم مختار کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ روپے نکالے جو اس نے بیٹیوں کی شادی کیلئے رکھے تھے ،ْرپورٹ ٹیلی فون پر شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر، کریٹ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر دینے سے گریز کریں ،ْسائبر سکیورٹی ماہرین کا انتباہ

منگل 13 نومبر 2018 14:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) فون کال پر معلومات حاصل کرکے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔نارووال میں ہیکرز نے ریٹائرڈ ٹریفک پولیس اہلکار اسلم مختار کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ روپے نکال لیے جو اس کی زندگی کی تمام جمع پونچی تھی۔متاثرہ شخص کے مطابق بینک ہیلپ لائن سیکال پر اکاؤنٹ کی معلومات دی تھیں جس کے بعد تمام پیسے نکال لیے گئے، بینک میں رکھی گئی رقم ریٹائرمنٹ کے بعد ملی تھی جو بیٹیوں کی شادی کیلئے رکھی تھی۔

اسلم مختار کے مطابق ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے ،ْ بینک منیجر کے مطابق متاثرہ شہری سے فراڈ سے متعلق ہیڈ آفس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آن لائن بینکنگ فراڈ کے واقعات میں گزشتہ تین مہینوں میں تیزی آئی ہے اور کراچی سے خیبر تک متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

نامعلوم نوسربازوں نے کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ کو بھی نہ بخشا اور ڈاکٹر یوسف خلجی کے پنشن اور گریجویٹی کے 30 لاکھ روپے اڑا لیے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا کہ ٹیلی فون پر شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر، کریٹ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر دینے سے گریز کریں۔بینک صارفین کو جاری کی گئی ہدایت کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ یا دو مہینے بعد اپنا خفیہ کوڈ تبدیل کرلینا چاہیے۔ہدایت نامے کے مطابق اپنے کارڈز کے بیرون ملک آن لائن استعمال پر پابندی عائد رکھیں ۔

بیان کے مطابق جب بھی بیرون ملک کوئی ٹرانزیکشن کرنا ہو، عارضی طور پر پابندی ہٹالی جائے اور ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عائد کردی جائے۔بیان کیمطابق اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کیکارڈ کا کسی بھی قسم کا مشکوک استعمال کیا گیا ہے، جیسے کہ اس پر کوئی خریداری کی گئی ہے تو فوراً اپنے بینک کو مطلع کریں تاکہ وہ اسے بلاک کرسکیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں