احسن اقبال کی حکومت کو پیشکش

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے آئینی ترمیم میں حکومت کو مدد کی پیشکش کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 16:55

احسن اقبال کی حکومت کو پیشکش
نارووال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے آئینی ترمیم میں حکومت کو مدد کی پیشکش کر دی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعہ پورے کرے،اپوزیشن اس معاملے میں پورا تعاون کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبہ قائم کرنے کے لیے آئینی ترمیم میں وفاقی حکومت کو مدد کی پیشش کر دی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد انتخابات کا رسک نہیں لے گی۔جلد انتخابات ہوئی تو عوام ان کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط کروا دے گی،انہوں نے کہا کہ پانچ سال کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا۔روپے کی قدر میں کمی کی مثال نہیں ملتی روپیہ تو فٹ بال کی طرح لڑھک رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو ملک کا احتساب کا عمل ہے یہ مسلم لیگ ن کے خلاف ٹارگٹ ہے۔

پی ٹی آئی کے لوگوں پر ن لیگ کے لوگوں سے زیادہ سنگین الزامات ہیں۔دیکھتے ہیں کہ نیب پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنے میں کتنی پھرتی دکھاتی ہے۔واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے ڈی جی نیب لاہورکے متنازع انٹرویو کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروائی تھی،پوزیشن نے ایوان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی نیب کیخلاف کاروائی کی جائے۔ دوسری جانبمسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خاں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نیب آئین اور قانون کےمطابق کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے باربارکہا جس پر یقین نہیں تھا کہ حکومت کا نیب پرتسلط ہوسکتا ہے۔ ڈی جی نیب کے انٹرویو سے یقین ہو گیا حکومت کا نیب پہ تسلط ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ نیب صرف سیاسی انتقام اور ن لیگ کیخلاف کارروائیاں کرنے کیلئے ہے۔ سب کا احتساب نہیں صرف عملی طور پر ن لیگ کا احتساب ہو رہا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگر محتسب کی ڈگری ہی جعلی ہو گی تو اس کا احتساب کیسے اصلی ہو گا۔ ایچ ای سی نے کہا کہ ڈگری کو غلطی سے ویریفائی کیا۔ ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ متعلقہ پلیٹ فارم پہ اٹھنا چاہیے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں