نارووال: اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،

متعدد بچے زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 18 دسمبر 2018 10:00

نارووال: اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2018ء) نارووال میں دھند کے باعث مسافر ٹرین سکول وین سے ٹکرا گئی، افسوسناک حادثے میں 12 سے زائد طلبا و طالبات شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں پھاٹک عبور کرتے ہوئے اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ تیجو والی اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں پھاٹک عبور کرتے ہوئے اسکول وین لاثانی ایکسپریس کی زد میں آ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی بچوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔لاثانی ایکسپریس نارووال سے لاہور جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں