نارووال ،ْتیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،ْ3 افراد زخمی

اتوار 6 جنوری 2019 15:20

نارروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) نارووال کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کے قریب نیو لاہور روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ڈرایئور نے کنٹرول کھو دیا اور نارووال کے قریب کار قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیگر 3 کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں