عدلیہ معاشرے میں انصاف کی بنیاد ہوتی ہے ، احسن اقبال

ْ چیف جسٹس کھوسہ کے کیسوں میں تاخیر پر ڈیم بنانے کی آبزرویشن تازہ ہوا کا جھونکا ہے ، ٹویٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:23

عدلیہ معاشرے میں انصاف کی بنیاد ہوتی ہے ، احسن اقبال
نارروال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کی آبزرویشن تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہیں کیونکہ عدلیہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کی بنیاد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کے کیسوں میں تاخیر پر ڈیم بنانے کی آبزرویشن کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی امیدیں انصاف سے بندھی ہوئی ہیں اور عدلیہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کی بنیاد ہوتی ہیں

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں