حکومتی پالیسیاں ملک کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں ،عمران خان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں‘احسن اقبال

ہفتہ 9 فروری 2019 21:42

حکومتی پالیسیاں ملک کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں ،عمران خان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں‘احسن اقبال
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں ملک کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں ،عمران خان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل لالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا میک اپ کر کے انہیںقوم پر مسلط کیا گیا،اب یک ایک کر کے عمران خان کا میک اپ اتر رہا ہے۔

عمران خان آج بھی ڈی چوک والی تقریر کر رہے ہیں۔ قوم دیکھ رہی ہے کہ عمران خان مکمل اناڑی ہیں۔ پاکستان میں 71سال کے دوران سب سے بڑا دھوکہ عمران خان نے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت صرف اپوزیشن کی کردار کشی کر رہی ہے ،ہم نے ملک میں سی پیک کے منصوبے لگائے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں