جہیز کم لانا 20 سالہ لڑکی کا جرم بن گیا

ناروال میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو تیز پلا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 اپریل 2019 17:40

نارووال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2019ء) : ناروال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو تیز پلا دیا، خاتون کو تشویشناک حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نارووال کے علاقے موضع پکھیکے میں کم جہیز لانے پر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلانے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ داماد اور اس کے گھر والوں نے بیٹی کو کم جہیز لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلادیا جس کے باعث بیٹی کی حالت تشویش ناک ہے،خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم عدنان کی شادی 4 ماہ قبل مریم بی بی سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم مقدمہ درج کر کے شوہر اور سسر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

خیال رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں حوا کی بیٹی پر جہیز کی وجہ سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہوں۔ھارت میں شادی کے آٹھ سال میں شوہر نے جہیز نہ لانے پر بیوی کی ناک کاٹ دی تھی۔اسی طرح بھارت میں ہی شوہر نے جہیز نہ لانے پر بیوی کا گردہ فروخت کر دیا تھا۔جب کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے جہیز کی لعنت اور غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے واقعات کیخلاف 2قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی طرف سے جہیز خوری کے خاتمے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جہیز خوری کے خاتمے کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جائیں۔ جہیز جیسی لعنت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔جہیز نہ ہونے کی وجہ کئی غریب گھرانوں کی بچیاں گھروں میں بیٹھی بڑھی ہو رہی ہے۔بیشتر لڑکیوں کو کم جہیز لانے پر سسرالیوں کے ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جہیز کی سرکاری سطح پر ایک حد مقرر کی جائے ۔ جو بھی سسرال والے کسی بچی سے زیادہ جہیز کا مطالبہ کریں ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں